حکمت نامہ امام حسین ؑ Android

حکمت نامہ امام حسین ؑ

اس بار ہم آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں حکمت نامہ امام حسینؑ احادیث کا مجموعہ

Features & Capabilities

الحمد للہ ادارہ تسنیم القرآن کی جانب سے مکتب و ملت کی خدمت کے لیے ایک اور اہم کاوش
اس بار ہم احادیث کا معروف مجموعہ ’’حکمت نامہ امام حسینؑ‘آپ کی خدمت میں پیش کرنے کے سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
"حکمت نامہ امام حسینؑ ایک جدید کاوش ہے جس میں امام حسینؑ کے نورانی اقوال کو شیعہ اور اہل سنت کی حدیث کی کتابوں سے جمع کیا گیا ہے۔ یہ اقوال جدید اور آسان طریقے سے دس فصلوں میں ترتیب دیے گئے ہیں، جن میں وہ حکمتیں شامل ہیں جو براہ راست امام حسینؑ سے نقل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، کچھ احادیث وہ بھی ہیں جو امام حسینؑ نے اپنے والد امام علیؑ یا اپنے نانا رسول اللہﷺ سے نقل کیں، چاہے وہ براہ راست ہوں یا واسطے کے ذریعے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کتاب امام حسینؑ کے علم کی ایک تجلی ہے"
محقق دوراں آیت اللہ محمد محمدی ری شہری کی یہ کتاب بھی ان کی دیگر کتب کی طرح ایک علمی ذخیرہ اور محبت امام حسین ؑ کا ثبوت ہے۔
جناب مولانا اطہر علی مطہریؔ نے ایک اچھی کوشش کی ہے اور کتاب کو آسان فہم بنایا ہے۔ اگرچہ قلم نیا ہے لیکن جناب مولانا مجاہد حسین حرؔ نے اردو کی تصحیح کر کے اگر کوئی کمی وغیرہ تھی تو اس کو دور کر دیا ہے۔ خداوندعالم ان کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے اور دین خدا کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

ادارہ تسنیم القرآن نے دینی تعلیمات کی ڈجیٹل نشر و اشاعت کا عزم راسخ کر رکھا ہے، یہ کاوش بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یقینا ایسے عظیم ذخیرہ کی یونیکوڈ اور فل ٹیکس، سرچ ایبل یعنی تلاش کی صلاحیت کی حامل اینڈروئیڈ ایپ بڑا طاقت فرسا اور نہایت حوصلے کا کام تھا۔

"ہمیں انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار احادیث کا ایسا مستند مواد مومنین کے لئے اردو زبان میں پیش کر رہے ہیں۔ اس ایپ میں کسی بھی باب کی کسی بھی حدیث کا بلکل آسانی سے مطالعہ کر سکتے ہیں؛ ساتھ ہی تلاش کے ذریعہ اپنی مطلوبہ حدیث کو ایک کلک پر حاصل کر سکتے ہیں۔ حدیث کو عربی متن اور ترجمہ کے ساتھ شیئر بھی کرسکتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ ادارہ کی یہ پیشکش علماء، طلباء اور مبلغین کے ساتھ عام مومنین کے لئے انتہائی مفید ہوگی۔ادارہ کی ترقی کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کے ساتھ مولف و مترجم؛ ادارہ کے اراکین کے مرحومین ، معاونین کے مرحومین کیلئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔
ساتھ ہی اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے علمی مواد، مشورہ اور مالی تعاون کی بھی درخواست کی جاتی ہے۔
منجانب :مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی ادارہ تسنیم القرآن
موبائل نمبر :03043721705
ایمیل:tasneemulquran@gmail.com

User Growth & Download Statistics

Contact the developer

Chrome-Stats does not own this Android app. Please use these information below to contact the Android app developer.
Developed by:
Tasneem ul Quran
Google Play Store
https://play.google.com/store/apps/details?id=book.hakimathussain.app
Email:
ta*****@gmail.com

Best حکمت نامہ امام حسین ؑ Alternatives

Here are some Android apps that are similar to حکمت نامہ امام حسین ؑ: