Urdu Tools اردو ٹولز Android

Urdu Tools اردو ٹولز

Use, import & create own Urdu tools. Remote updates, custom code support & more.

Overview

Features & Capabilities

اردو ٹولز کا تعارف


اردو ٹولز اردو سے متعلق کارآمد ٹولز کا ایک اپڈیٹ ہوتا ہوا ذخیرہ ہے جن کی ضرورت عوام کو پڑتی رہتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ چونکہ یہ ذخیرہ اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے، چنانچہ آپ کو نئے ٹولز کے لیے بار بار ایپ کے اپڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ نیز ہمیں بھی اگر کسی "ٹول" کسی بگ(خامی) کا پتہ چلتا ہے تو ہم آپ کے کہنے پر آرام سے اسے درست کر سکیں گے اور وہ فوراً تمام لوگوں تک پہنچ جائے گا۔ ہاں البتہ ایپ میں کچھ بڑی تبدیلیاں کی گئیں تب اسے اپڈیٹ کرنا ناگزیر ہوگا۔

ہمارا ارادہ اسی ایپ میں دیگر کئی ٹولز کو ڈالنے کا تھا، مثلاً تقطیع اور لغات، تراجم وغیرہ، لیکن چونکہ اس کے لیے پہلے سے کئی ایپس موجود ہیں، اور ہماری ایپ "قافیہ ایکسپرٹ" میں یہ سہولت عمدگی سے کام کرتی ہے، اس لیے ہم نے مناسب سمجھا کہ جلد از جلد کنورژن کے ٹولز ڈال دیے جائیں۔ چنانچہ ایپ کے پہلے ورژن میں آن لائن ٹولز کا سسٹم جاری کر دیا گیا ہے، اور دو اہم ترین آف لائن سسٹمز بھی متعارف کرائے گئے ہیں:

۱ کسٹم کوڈ


اگر کوئی ٹول فی الحال موجود نہیں ہے تو ماہرین حضرات خود اس کے لیے "جاواسکرپٹ" کوڈ لکھ کر ٹیسٹ اور استعمال کر سکیں۔ اگر کوڈ دوسروں کے لیے بھی کارآمد ہو سکتا ہے تو ہم سے رابطہ کر کے اسے ایپ میں شامل کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔ یوں ایپ تمام حدود سے آزاد ہو جاتی ہے۔

کسٹم کوڈ کا یہ فائدہ بھی ہوگا کہ کوئی بھی کسی سے بھی ہر کوڈ شیئر کر سکے گا، اس کے لیے باقاعدہ گروپ بنائے جا سکتے ہیں جہاں ان کوڈز کا ذخیرہ کیا جائے اور عوام خوش باش جب چاہے تب من پسند کوڈ اٹھا کر ایپ میں استعمال کر سکے۔ یوں، ایپ کا "آن لائن ٹولز" والا سیکشن محض ایک آپشن کی چیز بن جاتا ہے، اصل میں تو ایپ میں لا تعداد ٹولز استعمال ہو سکیں گے۔

ان کوڈز کو صارف کی "فون میموری" میں محفوظ کرنے کا نظام اس میں چار چاند لگا دے گا۔

۲ ری پلیسر(مبدل)


سب سے زیادہ ضرورت جو ہمیں پڑتی ہے، وہ ہے "ایک چیز کو دوسری سے بدلنا"۔ مثلاً کسی تحریر میں موجود تمام (انگریزی/عربی) نمبرات کو "اردونمبرات " میں بدلنا،یا انگریزی فل اسٹاپ کو اردو ختمے سے بدلنا، یا "دو اسپیس" کو ایک اسپیس سے بدلنا وغیرہ۔ اس کے لیے ایپ میں 2 لسٹس دی گئی ہیں، آپ پہلے ڈبے میں ان چیز وں کی لسٹ بنائیں جو تلاش کرنی ہوں، اور دوسرے ڈبے میں ان کے متبادلات ڈال دیں۔ مثلاً

لسٹ 1 لسٹ 2
0 ۰
1 ۱
2 ۲
وغیرہ! بس، پھر اسے استعمال کریں، ٹول ایک کلک پر تمام چیزیں بدل ڈالے گا۔

گزارش


ایپ اچھی لگے تو دعاؤں سے نوازیے۔ دوستوں کو بتائیے۔ پلے اسٹور پر تبصرہ کیجیے۔ نیز کچھ تجاویز ہوں تو بے جھجک بتائیے تاکہ اگلی اپڈیٹ میں اسے شامل کیا جا سکے۔

دعاؤں کا طالب
شکیب احمد

User Growth & Download Statistics

App
By:
Sarbakaf Group
Downloads:
1,124
Version:
1.0.0 Last updated: 2021-06-15
Creation date:
2021-06-15
Publisher country:
IN IN
Email:
sa*****@gmail.com
URLs:
Website ,Privacy policy
Full description:
See detailed description
Source:
Google Play Store
Data ingested on:
2026-08-16
Compare stats and ranking:

Contact the developer

Chrome-Stats does not own this Android app. Please use these information below to contact the Android app developer.
Developed by:
Sarbakaf Group
Google Play Store
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.sarbakaf.utools
Email:
sa*****@gmail.com
Website:
https://www.sarbakaf.com

User Reviews

ماشاءاللہ بہت خوب
by صا*****, 2023-04-29

شاندار میرے بہت سے کام آسان کرنے کے بہت بہت شکریہ شکیب ؔ بھائی
by Mu*****, 2022-08-28
View all user reviews ›

Best Urdu Tools اردو ٹولز Alternatives

Here are some Android apps that are similar to Urdu Tools اردو ٹولز: