Al-Qalam Digital Academy Android

Al-Qalam Digital Academy

القلم ڈیجیٹل اکیڈمی ایک آنلائن اکیڈمی ہے۔

Overview

Features & Capabilities

القلم ڈیجیٹل اکیڈمی ایک آنلائن اکیڈمی ہے۔ اس کی ابتدا ہونے کا پس منظر یہ ہے کہ ١٢/ ربیع الاول شریف ١٤٤٤ھ کو شہزادۂ حضور احسن العلماء، حضور رفیق ملت سید نجیب حیدر میاں نوری برکاتی دامت برکاتہ العالیہ اور دیگر سرکاران مارہرہ مطہرہ کی سرپرستی و حمایت اور جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف کے اساتذہ کی رہنمائی میں ایک ڈیجیٹل شمارہ بنام "سہ ماہی القلم" شائع ہونا شروع ہوا۔ سرکاران مارہرہ مطہرہ اور علمائے اہلست سنت کی دعاؤں سے، لکھنے والے طلبہ کی مسلسل محنت سے یہ شمارہ بہت ہی جلد ملک و بیرون ملک کے طلبہ کے درمیان مشہور ہو گیا۔
نو خیز طلبہ اس میں مضمون شائع کرانے کی کوششیں کرنے لگے، اسی سب کو دیکھتے ہوئے بہت سارے احباب نے مضمون نگاری سیکھنے کی خواہش ظاہر کی، لہذا ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مولانا عادل ماتریدی ازہری اور مولانا محمد ارقم رضا ازہری صاحبان نے "اسپیشل مضمون نگاری" کورس شروع کیا، جس میں تقریباً پچاس بچوں نے حصہ لیا اور تیس بچوں نے اس کورس کو مکمل کیا اور بہترین قلم کار بننے کے لائق ہو گئے۔
ایسے ہی القلم کی ادارتی ٹیم کی جانب سے مضمون نگاری کا ایک مسابقہ بنام "بیت المقدس مسابقۂ مضمون نگاری" بھی کرایا گیا۔
ان ساری سرگرمیوں کے بعد احباب کی بار بار فرمائش آنے لگی کہ اس طرح کے کوسیز دوبارہ کرائے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ لکھنا سیکھ سکیں، ان سب احباب کے حکم کو پیش نظر رکھتے ہوئے القلم کی ادارتی ٹیم نے آنلائن اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا اور سہ ماہی القلم کے شمارہ نمبر چھ میں اس کا اعلان کر دیا گیا۔ دستمبر ٢٠٢٣ء میں اس منصوبے کو پورا کیا گیا اور ٢٠/ فروری ٢٠٢٤ء سے ایک بہترین کورس "اسپیشل مضمون نگاری کورس" کرانے کا اعلان کیا گیا۔ اور مستقبل میں بھی یہ اکیڈمی مندرجہ ذیل خدمات انجام دیتی رہے گی، ان شاء اللہ العزیز:

مضمون نگاری کورس
مقالہ نگاری کورس
صحافت کورس
تصنیف و تالیف کورس
نشر و توزیع
مسابقات
اور بھی قلم کی دنیا کے بہت سے کام۔ لہذا آپ سب احباب اس اکیڈمی کو اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھیں اور اس کے ذمہ داران کے لیے دعا فرمائیں۔

منجانب: القلم ادارتی ٹیم

User Growth & Download Statistics

App
By:
Amanati Apps
Downloads:
410
Version:
2.0 Last updated: 2024-02-11
Version code:
2
Creation date:
2024-02-10
Publisher country:
IN IN
Permissions:
  • android.permission.READ_EXTERNAL_STORAGE High risk
  • android.permission.DOWNLOAD_WITHOUT_NOTIFICATION Moderate risk
  • android.permission.ACCESS_WIFI_STATE Low risk
  • android.permission.INTERNET Low risk
  • android.permission.ACCESS_NETWORK_STATE Safe
Size:
7.81MB
Email:
ha*****@gmail.com
URLs:
Website ,Privacy policy
Full description:
See detailed description
Source:
Google Play Store
Data ingested on:
2026-08-16
Compare stats and ranking:

Contact the developer

Chrome-Stats does not own this Android app. Please use these information below to contact the Android app developer.
Developed by:
Amanati Apps
Google Play Store
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.hasnainmisbahi.alqalam
Email:
ha*****@gmail.com
Website:
https://islamisawalojawab.in/

User Reviews

Ma Sha Allah Best Work
by Ar*****, 2024-09-03

very good work of writing for students.
by Ha*****, 2024-04-27
View all user reviews ›

Best Al-Qalam Digital Academy Alternatives

Here are some Android apps that are similar to Al-Qalam Digital Academy: